پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد(پریس ریلیز)پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔اجلاس میں کمیشن کے چاروں معزز ارکان، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب اور سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں تاہم پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بعض قانونی پیچدگیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کمیشن اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے، صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 7ویں قومی مردم شماری کے مطابق موجودہ یونین کونسلز اور وارڈز کی حد بندی کا کام 23 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔کمیشن نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں لوکل گورنمںٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر آئینی وقانونی تقاضوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدام اٹھائے۔ اس سے قبل وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کمیشن کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کے دفتر بھجوائی جا چکی ہے جبکہ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ2017ء کی سیکشن 17 میں درکار ترمیم کی کیبنٹ کمیٹی فار ڈسپوزل آف لیجسلٹیو کیسز (سی سی ایل سی) سے پہلے ہی منظوری حاصل کی جا چکی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب میاں شکیل احمد نے کمیشن کو بتایا کہ پنجاب کی نئی حکومت نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022ء میں ضروری ترامیم اور نئے مسودہ قانون کی تیاری کے لیے صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ جناب ذیشان رفیق کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جس کے پانچ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور کمیٹی کی سفارشات اگلے چند دنوں تک صوبائی کابینہ کو پیش کر دی جائیں گی۔اس کے ساتھ ساتھ نئی مردم شماری کے نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں، لوکل ایریاز کی حد بندی، کونسلوں میں ممبران کی تعداد ازسرنو مقرر کرنے کے لیے بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ