سفیر آذربائیجان خضر فرادوف کی وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے ملاقات

اسلام آباد(پریس ریلیز) پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں آذربائیجان کے صدر کے مجوزہ دورہ پاکستان سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سینٹرل ایشیا کے تمام ممالک سے دو طرفہ تجارت اور کاروباری روابط کا فروغ چاہتا ہے جس کے لئے پہلے ہی عملی کوششیں شروع ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وسط ایشیائی ممالک بھی پاک چین کوریڈور سی پیک سے مستفید ہوں جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے سفیر خضر فرادوف کو اپنے حالیہ دورہ سینٹرل ایشیا سے آگاہ کیا اور تاجکستان میں ہونے والی ٹین شین کانفرنس میں تجارتی معاہدوں کے بارے میں بتایا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے دو طرفہ تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے آذربائیجان میں پیشہ وارانہ مہارت کے مختلف شعبوں میں مین پاور کی بڑی گنجائش موجود ہے جس کے لئے پیشرفت خوش آئند ہوگی۔ خضر فرادوف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کریں گے اور اس ضمن میں آذربائیجان کے صدر کا دورہ پاکستان سنگ میل ثابت ہوگا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

محمد ارشد مغل کو مغل برادری کا قائد نامزد کردیا گیا

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ