اسلام آباد(محمد حسین) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن اور ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام دو اہم میچ کمشنر سیمینار میں شرکت کے لیے اے ایف سی ایلیٹ اسسٹنٹ ریفری محمد علی کو نامزد کیا ہے ۔ نامزدگی پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے مشورہ سے کی گئی۔ محمد علی 29 سے 30 جولائی تک کولمبو، میں ہونے والے ساف اسپائرنگ میچ کمشنر سیمینار میں شرکت کریں گے جبکہ 26 سے 29 اگست تک کوالالمپورمیں اے ایف سی میچ کمشنر سیمینار میں بھی شریک ہوں گے.