گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)ایم ڈی واسا گوجرانوالہ کاشان حفیظ بٹ نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مون سون ایمرجنسی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں اور واسا افسران و عملہ کو تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری فعال رکھنے کی ہدایات بھی کردی گئی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں اور مین نالوں کی صفائی اور مکینیکل ڈی سلٹنگ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سیزن 35 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے بعد واسا گوجرانوالہ کی جانب سے مون سون سیزن کے لئے اقدامات کو مزید موثر اور جامع بنایا گیا ہے ۔ جبکہ واسا کی تمام گاڑیاں اور مشینری مکمل آپریشنل ہے۔