تباہی حکومت کو روکیں گے، یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج ہو گا، جمل بلوچ

اسلام آباد (پریس ریلیز) انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بلوں پر ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے،آئی پی پیز کمپنیاں حکومتی بڑوں کی ہیں، آئی پی پیز کوڈالروں میں48ہزار میگا واٹ کی ادائیگیاں ہورہی ہیںجبکہ ہماری ضرور ت صرف 22ہزار میگاواٹ کی ہے،حکومت آئی پی پی کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرے،فکس ٹیکس کو واپس لیا جائے ،بجٹ میں ریلیف کوئی نہیں ملا الٹا عوام ذلیل ہوئے،یہ تباہی حکومت ہے،ان کو روکیں گے، تاجر احتجاج نہیں کرنا چاہتا لیکن اسے احتجاج پرمجبور کیا جاتا ہے،یکم جولائی کو تاجرہر شہراور قصبے میں احتجاج کرینگے، عوام بھی ہمارا ساتھ دے،اجمل بلوچ نے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون،صدر انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ شیخ حفیظ،صدر سپر مارکیٹ شہزاد عباسی، صدر ستارہ مارکیٹ سید الطاف شاہ، سیکرٹری ٹریڈر ایکشن کمیٹی خالد چوہدری و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوںمیںظلم کی انتہا کر دی ہے،200یونٹ کا بل کچھ جبکہ اس سے زائد یونٹ کا بل میںہزاروں روپے کا فرق ہے،وزیراعظم شہباز شریف سےحکومت نہیں ہوتی تو وہ اسےچھوڑ دیں مگر عوام پر ظلم کے پہاڑ مت توڑیں،حکومت اپنے اخراجات، مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں اور غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ لادے چلی جا رہی ہے، سرکاری ملازمین کو تنخواہیںہمارے ٹیکس سے ملتی ہیں،1700ہزار ارب روپے تاجر ٹیکس دیتے ہیں ،ایک وزیر نے کہا کہ 6ہزار ارب ایف بی آر کھا جاتی ہے،ممبران اسمبلی،وزیر وںمشیر وںکے پاس کروڑوں کی سرکاری گاڑیاں ہیں اور مفت کا پیٹرول ملتا ہے،ڈی سی اور اے سی کو کروڑں کی گاڑیاں دی گئی ہیں، ان تمام سے بڑی گاڑیاں واپس لیکر چھوٹی گاڑیاں دی جائیں، آئی پی پیز کمپنیاں حکومتی بڑوں کی ہیں، ہماری ضرور ت صرف 22ہزار میگاواٹ کی ہے جبکہ آئی پی پیز کوڈالروں میں48ہزار میگا واٹ کی ادائیگیاں ہورہی ہیں جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،بجلی پر 21 فیصدسیلز ٹیکس ہے جبکہ 16 فیصد انکم ٹیکس الگ سےوصول کیا جا رہا ہے،اس کے علاؤہ بھی کئی قسم کے ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں ،آئی پی پیز کے پیسوں سے کچھ خاندان فائدہ لے رہے ہیں ،حکومت آئی پی پی کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کرے،فکس ٹیکس کو واپس لیا جائے ،تاجر احتجاج نہیں کرنا چاہتا لیکن اسے احتجاج پرمجبور کیا جاتا ہےپاکستان میں کشمیر والی صورتحال ہوگئی ہے،لوگ بجلی کے بل جمع کرانے سے انکاری ہیں، کسان الگ پریشان ہے، حکومت ہر ایکڑ پر 20ہزار روپے ٹیکس لے رہی ہے جبکہ صرف10 فیصد ٹیکس لینے کے لئے ایف بی آر رکھا ہوا ہے، ایف بی آر کو ختم کیا جائے،یہ تباہی حکومت ہے جس نے غریب عوام کو بالکل تباہ کر کے رکھ دیا ہے،پارلیمنٹ میں بیٹھی اپوزیشن عوامی مسائل کے بجائے اپنے مفادات کو مقدم سمجھتی ہے، اب ہم حکومت کو اس ظلم سے روکیں گے۔بجٹ میںعوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا الٹا عوام ذلیل ہوئے،یکم جولائی سے پہلے حکومت اپنا بجلی بلوں پر بے تہاشا ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر یکم جولائی کو تاجرہر شہراور قصبے میں احتجاج کرینگے ہماری پاکستانی عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں،یکم جولائی کو ہر سطح پر ہر سڑک پر احتجاج ہوگا، اس موقع پرنائب صدر انجمن تاجران راولپنڈی کینٹشیخ حفیظ کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ کہیںبجلی کے بل حکومت جانے کا سبب نہ بن جائیں، اس ملک میںہر فرد ٹیکس ادا کرتا ہے، وزیرا عظم کا یہ کہنا کہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنا کر دیا انتائی شرمناک ہے،اتنا مہنگا وزیر خزانہ کس لیے رکھا ہواہے؟پریس کانفرنس سے شہزاد عباسی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ