پیپلز پارٹی گجرانولہ کے وفد کی گورنر پنجاب ے ملاقات

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور غریب، مزدور اور محکوم طبقہ کی خدمت کرنا ہے۔عام آدمی کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے۔ قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابقہ دور اقتدار کے دوران 50 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا ۔ہم نے ہر دور میں محکوم طبقہ کی دادرسی کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لئے اقدامات کئے ہیں اور ملک میں استحکام اور اداروں کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار قابل ذکر ہے پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں، آئین کی سربلندی اور ملک میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے سیاسی تعاون اور پرامن فضا ناگزیر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاق میں بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا کردار جرات مندانہ اور دانشمندانہ ہے اور اس وقت پارلیمان میں سب سے مضبوط طرز عمل اسی سیاسی جماعت کا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر ایم این اے NA.78طارق محمود مغل و دیگر گوجرانوالہ سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداروں و اراکین سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔وفد کی قیادت چوہدری اعجاز احمد سماں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کی ۔ اس موقع پرطارق محمود مغل نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سردار سلیم حیدر کارکن اور پارٹی کارکنوں کی عزت احترام کرتے ہیں پارٹی کارکنوں اور عوام میں یکساں مقبول ہیں۔ہم پر امید ہیں کہ آپ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حقوق دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ طارق محمود مغل نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے مخلص کارکنوں کو صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں میں نمائندگی دی جائے تاکہ وہ پیپلز پارٹی کی عوام میں موثر طریقے سے نمائندگی کرسکیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں گے۔ میرے منتخب ہونے سے کارکن خوش ہیں جس پر ان کا نہایت مشکور ہوں ۔پنجاب میں عام عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔ لوگوں کی خدمت کرنا ہمیں وراثت میں ملی۔ہمیشہ پیپلز پارٹی کے وفادار کارکن کی طرح اپنی پارٹی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا ۔تمام اداروں کے ملازمین ،مزدور تنظیموں اور مزدور لیڈروں کے مسائل کو حل کروں گا۔

تازہ ترین

October 24, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے موسمیاتی کارروائی کو فروغ دینے کے لیے نائٹرک ایسڈ کی تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ