اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔4 کاروائیوں میں 111 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمد۔لالوکھیت کراچی کے قریب ملزم سے 108 کلو گرام چرس برآمد۔ سوہاوہ، جہلم کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد۔فوریسٹ پارک میانوالی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 1 کلو آئس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔