گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کے خصوصی احکامات پر ایم ڈی واسا گوجرانوالہ کاشان حفیظ بٹ نے اسسٹنٹ کمشنرسٹی عبدالباسط، میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر حیدر چٹھہ کی قیادت میں امام بارگاہ کا دورہ کیا صفائی نکاسی آب کا جائزہ لیا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بعد ازاں ایم ڈی واسا گوجرانوالہ کاشان حفیظ بٹ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لگائے گئے مون سون ایمرجنسی کیمپس کا دورہ کیا ۔ واسا افسران و عملہ کو تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری فعال رکھنے کی ہدایات کی۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے افسران کو امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹ پر موجود مین ہول کوورز کا معائنہ کرنے اور واسا عملہ کو ا لرٹ رہنے کی ہدایات جاری۔علاوہ ازیں ایم ڈی واسا کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انجینئرز نے محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گوجرانوالہ میں مختلف امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے حوالہ سے واسا سے متعلقہ انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی۔ دوسری طرف مون سون سیزن کے پیشگی اقدامات ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی ہدائت پر گوجرانوالہ کی عوام کو نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے مین نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بلا تعطیل اتوار (چھٹی) کے دن بھی جاری رہا۔ ڈیوٹی پر موجود عملہ بارشی پانی کو کلئیر کرنے میں مصروف رہا۔تمام روڈ اور انڈر پاس کلئر کر دیئے گئے واسا کا سٹاف 24 گھنٹے کیمپ میں موجود ہے،واسا کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری فعال ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں اور مین نالوں کی صفائی اور مکینیکل ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے۔