حافظ محمد عمر فاروق صدیقی مرحوم سچے عاشق رسول اور اسلام کے مجاہد تھے،پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ) بزرگ عالم دین مولانا حافظ محمد اکرام اللہ صدیقی کے بیٹے علامہ حافظ محمد عمر فاروق صدیقی مرحوم سچے عاشق رسول اور اسلام کے مجاہد تھے بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی سر بلندی اور دیں اسلام کی ترویج اشاعت میں گزاری تحفظ ختم نبوت نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے ہمیشہ میدان عمل میں رہے جامعہ کا قیام، درس وتدریس امامت وخطابت اور سینکڑوں طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ان کے لئے ایک بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے محمد عمر فاروق صدیقی مرحوم کا انتقال اہلسنت وجماعت کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے مرحوم کی ہمہ وقت بیداری مذہبی،مسلکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ ادارة المصطفےٰ انٹرنیشنل پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی ،پیر مفتی علی زین العابدین شاہ قادری الکرمانی،حافظ آفتاب احمد رانجھا ودیگر مقررین نے حافظ محمد اکرام صدیقی اشرفی کی زیر سرپرستی جامع مسجد جناح ہسپتال ماڈل ٹاون میں علامہ حافظ محمد عمر فاروق صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں منعقدہ فروغ علم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے صاحبزادہ قاری محمد ابوبکر صدیقی، صاحبزادہ حافظ محمد عثمان صدیقی، صاحبزادہ حافظ محمد علی صدیقی ،سید عرفان شاہ مجددی ، محمد زاہد حبیب قادری ،ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان رضوی،محمد نعمان صدیقی،ڈاکٹر احمد نورانی، مرکزی صدر انجمن طلبا اسلام سید حسنین نوری، مولانا محمد علی نقشبندی، چوہدری محمد اقبال ہنجرا، حافظ محمد طاہر رضوی،، محمد راشد مغل،۔صاحبزادہ محمد حسان رضا قادری ، ملک محمد نصیر احمد نقشبندی ،مفتی پیر محمد اشرف رضوی قادری،محمد طیب مصطفائی ،عمر سلیم گجر،عطا ء الرحمن صافی،دائود مصطفی مہرکے علاوہ کثیر تعداد میں احباب محبت اور تنظیمات اہل سنت کے قائدین وکارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں سید عرفان شاہ مجددی نے حافظ محمد عمر فاروق صدیقی مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ