اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔7 کاروائیوں میں 833 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 748 گرام آئس برآمد۔راولپنڈی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام آئس برآمد۔
ماشخیل سے 460 کلو افیون برآمد۔پشین روڈ کوئٹہ کے قریب سے 319 کلو افیون برآمد۔کراچی میں کنٹینر سے 41 کلو آئس برآمد۔حیدرآباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 7 کلو چرس برآمد۔سیالکوٹ میں سمبڑیال کے قریب ملزم سے 4.8 کلو چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔