اسلام آباد(نیوز ڈیسک )توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف ٹرائل کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچودھری کیخلاف ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات کی تیاریاں؛ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17ارب 40کروڑ روپے جاری کردیئے
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور قانون کی رائے کے بعد ٹرائل کا فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن نے کہاکہ دونوں ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو جیل ٹرائل سے متعلق انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کردیں،وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر کیس میں فرد جرم 13دسمبر کو عائد ہو گی۔