بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا،حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”حق دو عوام کو“ تحریک کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 12جولائی بروز جمعہ کو دھرنا دیا جائے گا۔ شٹرڈاؤن ہڑتال کے لیے بھی مشاورت جاری ہے، کسی بھی وقت اعلان کر سکتے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، اس کے پاس کوئی دوسری صورت نہیں، اسے پیچھے ہٹنا ہو گا، عوام کو ریلیف دو، بجلی کے بل اور ٹیکسز کم کرو۔ ہم اسلام آباد میں بیٹھیں گے اور وہیں سے پورے پاکستان کا کیس لڑیں گے۔ سیکرٹری جنرل امیر ا لعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے ”حق دو عوام کو تحریک“ کا آغاز منصورہ میں ملک بھر سے آئی ہوئی جماعت اسلامی کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی کے بل بم بن گئے، عوام بلوں کی ادائیگی کے لیے گھر کی اشیا اور خواتین زیور فروخت کر رہی ہیں، پٹرول، گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد مزید اضافے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ حکمران طبقات، اراکین اسمبلی، سول ملٹری بیوروکریسی اور ججز اپنی مراعات کے لیے ایک ہو گئے، جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، ملک میں مخصوص طبقہ پنپ رہا ہے، عوام صحت، تعلیم سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہے، نوجوان اور پروفیشنلز مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ انتہائی اذیت کا شکار ہے، پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی، بجلی بلوں میں فکس ٹیکس عائد کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں، شدید بحران کی سی کیفیت ہے، کوئی سیاسی پارٹی عوام کی بات نہیں کر رہی، جماعت اسلامی لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ دھرنے کے خاتمہ کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔
امیر جماعت نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، آئی پی پیز بجلی پیدا نہ کر کے بھی اربوں کے کیپسٹی چارجز وصول کر رہی ہے، کے الیکٹرک کراچی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کر رہی ہے، لوگ گرمی اور حبس سے مر رہے ہیں، کے الیکٹرک مراعات یافتہ طبقہ کو خرید لیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، نیپرا، آئی پی پیز اور حکومت کا شیطانی گٹھ جوڑ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کو دبانے، فوجی آپریشنز اور فارم 47سے مسلط ہونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ترک کریں، یہ چاہتے ہیں عوام کو مایوس کر کے اپنی من مانیاں جاری رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے برملا اعتراف کیا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا، حکمران غلامی پر شرمند ہونے کی بجائے فخریہ اعلان کر رہے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان میں جمہوریت سے متعلق قرارداد پر سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی ملک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں تاہم یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ مداخلت کے مواقع کیوں ملتے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ حکومت دھرنا کو روکنے کی کوشش نہ کرے اس سے مزاحمت میں مزید اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ