خیبر پختونخواہ صوبے میں آزاد صحافت کے لیے تنگ ہوتی زمین پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پریس ریلیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ صوبے میں آزاد صحافت کے لیے تنگ ہوتی زمین پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں صحافیوں کے خلاف پرتتشدد واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ متاثر صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سمیت صوبے کی حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر مظالم کے ذریعے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد صحافت سے انتہائی خوفزدہ اور عوام سے بُری طرح مایوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے ہمیشہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر گرنے کے لیے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختتونخواہ میں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزادیِ صحافت میں یقین رکھتے ہیں اور کسی کو صحافت کا گلا دبانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبرپختونخواہ میں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کے لیے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ