انجمن اساتذہ پاکستان ڈویژن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ ڈویژنل الیکشن و تربیتی سیمینار کا انعقاد

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)انجمن اساتذہ پاکستان ڈویژن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ ڈویژنل الیکشن و تربیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں کثرت رائے سے رانا محمد شاذب خاں کو صدر ڈویژن گوجرانوالہ اور عاشق حسین صدیقی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان گرامی مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان عبدالمجید خاں نیازی ، جنرل سیکرٹری انجمن اساتذہ پنجاب قمر الزمان ، مرکزی الیکشن کمشنر خالد نزیر نجمی ، چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورائیہ ، سرپرست انجمن اساتذہ گوجرانوالہ صاحبزادہ خالد مسعود چشتی ، ضلعی صدر محمد افضل ہنجرا تھے۔سیمینار سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے عبدالمجید خاں نیازی نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انجمن اساتذہ موجودہ سال کو ختم نبوت سال کے طور پر منارہی ہے جس کا مقصد اپنے آنیوالی نسلوں کو ختم نبوت کا پکا سچا سپاہی بنانا ہے۔ یہ زمہ داری ہم اساتذہ کے کندھوں پر ہے کہ ہم باطل نظریات اور سوچ کو ہماری آنیوالی نسل کو روشناس کروائیں۔ اس موقع پر قمر الزماں نے کہا کہ انجمن اساتذہ فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ آخر میں نو منتخب قیادت سے الیکشن کمشنر خالد نزیر نجمی نے حلف لیا۔ اس پروگرام میں محمد افضل جنجوعہ ، اشفاق علی ڈوگر جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانولہ ، افتخار احمد شامی جنرل سیکرٹری سیالکوٹ ، قاری سلیم عباس صدر نارووال ،نیاز حسین جنرل سیکرٹری نارووال ، صدام انور دھوتھڑ ، اطہر نزیر ، محمد اسلم گھمن تحصیل صدر ڈسکہ کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ