وزیرِ اعظم سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات.

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم ژومارت توکایف کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 3 تا 4 جولائی 2024 کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے لیے آستانہ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران صدر توکایف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔پاکستان قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے علاقائی روابط و علاقائی سلامتی میں تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔قازقستان کے سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو قازقستان کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جاری مختلف سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ