کراچی(آئی ایم ایم): چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی.اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد شامل تھے.
اسکے علاوہ ملاقات کرنے والوں میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال اور نیویارک چیپٹر کے صدر طارق خان بھی شامل تھے.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے وفد نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا.