جہلم(بیورو رپورٹ)ایس ایچ او تھانہ سول لائینز اور ٹیم کی اہم کاروائی ،موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد.تھانہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان غفورکوگرفتار کر لیا.ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا .
ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا یے کہ شہریوں کو انکےقیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔