اسلام آباد (آئی ایم ایم)پہلے منتخب عوامی جمہوری وزیراعظم زولفقار علی بھٹو کی حکومت ہر شبخون مارنے کی مزمت کیلئے پیپلز پارٹی یوم سیاہ ترین پر مزمتی پروگرام منعقد کرے گی.پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 5جولائی کو پہلےمنتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی عوامی جمہوری منتخب حکومت پر شبخون مارا گیا. پیپلز پارٹی ملک بھر میں 5جولائی یوم سیاہ ترین کے طور پر مناتی ہے.مرکزی صوبائی اور زیلی دفاتر اور عہدیداروں کے گھروں گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے.پیپلز پارٹی تنظیموں وکلاء مزدور یوتھ اقلیتی ونگز کے زیر اہتمام بھی یوم سیاہ پر مزمتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا.پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین یوم سیاہ پروگراموں میں شریک ہونگے نیر بخآری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ پر آئین پرست جمہوریت دوست طبقات کے نمائندگان کو یوم سیاہ تقریبات میں شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا.