توہین عدالت کیس میں نااہلی کیخلاف سردار تنویر الیاس کی اپیل پر سماعت

آزاد کشمیر(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم ، جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان پر مشتمل فل بنچ نے توہین عدالت میں نااہلی کیخلاف سردار تنویر الیاس کی درخواست پر سماعت کی.کیس کے دوران سردار تنویر الیاس کی طرف سے راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ، سردار ریشم خان ایڈووکیٹ اور سرکار کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل اور طاہر عزیز ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔
راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ سردار تنویر الیاس کو ہائیکورٹ نے نااہل کیا تھا لیکن اب یہ دیکھنا ہے کہ جب اسمبلی ان سیشن ہو تو نئے وزیراعظم کے انتخاب کا حق آئین دیتا ہے یا نہیں؟
موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق اس وقت سپیکر قانون ساز اسمبلی تھے۔ انہوں نے سیپکر شپ کا عہدہ چھوڑا اور خود وزیراعظم کے امیدوار بن گئے اور وزیراعظم منتخب بھی ہو گئے۔اس پر چیف جسٹس راجہ سعید اکرم صاحب نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو بیان دیتے ہوئے یہ خیال نہیں آتا کہ انہوں نے آخر انصاف کے لیے ہمارے پاس ہی آنا ہے۔ تنویر الیاس کو ہائیکورٹ نے 2 سال کے لیے نااہل کیا جس میں سے زیادہ ٹائم گزر چکا ہے ۔ ہم نے تو ابھی اس معاملے کو چھیڑا ہی نہیں ۔
راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے اٹھائے گئے پوائنٹ پر بات کرتے ہوئے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے ایڈوکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئین کا آرٹیکل 17 پڑھ کر آئیں ، وہ آرٹیکل کیا کہتا ہے کہ اگر اسمبلی ان سیشن ہو تو نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر آئین اجازت دیتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ چوہدری انوار الحق کا بطور وزیراعظم انتخاب غیر آئینی قرار پائے گا ۔اس کے بعد کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی ۔اگلی سماعت کی تاریخ بعد میں دی جائے گی ۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ