اسلام آباد کا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب عوام کو ریلیف نہیں مل جاتا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد(آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب عوام کو ریلیف نہیں مل جاتا، جماعت اسلامی اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہو چکا ہے، دھرنے کے حوالے سے انتخابات پیش نظر نہیں ہیں، یہ عوامی ریلیف کا مسئلہ ہے، شرکاء دھرنا کی رجسٹریشن کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت میاں اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹرطارق سلیم،امیر اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا اور صدر این ایل ایف شمس الرحمن سواتی بھی موجود تھے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کی صورتحال اچھی نہیں ہے، بد امنی ہے بد انتظامی ہے، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، عام لوگ غریب مڈل کلاس کے لیے کچھ نہیں ہے، بالا دست طبقات کے لیے دولت بڑھانے کے پورے مواقع ہیں، وہ مزید جائیدادیں بناتے ہیں معاشی طور پر یہ طبقہ مضبوط ہو رہا ہے اور دولت سمیٹ کر دوبئی منتقل کر رہا ہے، تنخواہ دار طبقہ مزدور کسان کہاں جائیں۔انھوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں تعلیم بھی برائے فروخت بنا دی گئی ہے، نام نہاد سیاستدانوں بیورو کریسی اشرافیہ کے لیے دولت کے بل بوتے پر اچھی تعلیم ہے، یہی حکمران قوم کو بچوں کو جاہل رکھنا چاہتے ہیں اور دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے جنکی عمریں پانچ سے پندرہ سال ہیں سکولوں سے باہر ہیں، دوسری طرف طبقاتی نظام تعلیم ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب تو پاکستان میں امن بھی خرید کر حاصل کیا جاتا ہے،پولیس سیکیورٹی کا نظام عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے،حکمران طبقہ خود کو قربانی کے لیے پیش کرنے کی بجائے گیس بجلی پٹرول کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں ہر دن آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ غلام نہ صرف تسلیم کر رہے ہیں بلکہ قوم کو بتاتے ہیں کہ پروگرام میں جانے کی خوش خبری مل گئی ہے۔ پاکستان پر معاشی دہشت گردی کے لیے ڈو مور ڈو مور کو تسلیم کیا جاتا ہے اور عوام کے خون کو نچوڑ رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف وزیر خزانہ بتائیں جاگیرداروں پر ٹیکس کیوں نہ لگایا،عام لوگوں کو سمیں بند کر کے افراتفری کا ماحول پیدا کر رہے ہیں اس طرح محاصل کا تیس فیصد بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ جاگیرداروں کی سمیں بند کر دیں دیکھیں کتنا وسیع ٹیکس جمع ہوتا ہے۔ ٹیکس عوام پر بموں کی صورت میں گر رہے ہیں،عوام کہاں جائیں ارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان حالات میں ارکان پارلیمنٹ جرنیل ججز دیگر بڑے طبقات خود ہی اپنی مراعات سے دستبردار ہو جاتے۔اور عوام کی طرح مشکلات کا سامنا کرتے مگر یہ تو کچھ چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں،عام آدمی کو ٹارگٹ بنا لیا گیا ہے،گندم کے کسانوں کے ساتھ جو حشر کیا پیداوار کم ہو رہی ہے اور کپاس کی پیداوار بیس تیس فیصد کم ہوئی ہے۔ تین سو یونٹ فری بجلی دینے والے کہاں گئے،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم مل کر عوام دشمن بجٹ منظور کرواتے ہیں اور پھر نورا کشتی شروع کر دیتے ہیں۔ ناکامیوں کو چھپانے کے لیے لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ عوام کی آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا،سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا،ظلم پر خاموش رہنا جرم ہے،کس سے بات کریں سیاسی جماعتیں خود داخلی انتشار کا شکار ہیں،کوئی نشستوں کے لیے لگا ہوا ہے کوئی اپنی مراعات کی فکر میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسائل حل کرو، ”حق دو عوام“ کے تحت فرسودہ نظام بدلنے کی تحریک شروع کر دی، 12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہو گا۔ صرف اور صرف عوام کا ایجنڈا ہو گا،بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں کم کرو۔ فری بجلی ختم کرو، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرو، عام آدمی کو جینے دو، ظالمو بس کرو اب تو بچوں کی پنسلوں اور کتابوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔ تمام طبقات تاجروں صنعت کاروں مزور کسانوں طلباء یہاں تک کہ خواتین کو بھی دھرنا میں شرکت کی دعوت ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ حکمرانوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں آئی ایم ایف کی شرائط قبول نہیں ہیں، ایک وقت تھا آئی ایم ایف کے بجٹ کو چھپاتے پھرتے تھے اب تو وزیر اعظم فخریہ خوش خبری کے طور پر قوم کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہیں اور ان حکمرانوں کو آئینی اور قانونی جواز بھی حاصل نہیں ہے مسلط کر دئیے گئے ہیں، اب دھرنے میں فیصلے ہوں گے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ