قازقستان(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم کا خطاب پی ٹی وی نیوز پر نشر کیا جائے گا.بعد ازاں وزیراعظم ایس ای او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے جو کہ پی ٹی وی نیوز پر نشر کی جائے گی.آج وزیراعظم کی قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم جومارت توکائیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔