کینیڈین ہائی کمشنر  کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد (آئی ایم ایم)مکینیڈین ہائی کمشنر   لیسلی سکینلن نے کینیڈین ہائی کمیشن  اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی اور دیگر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اعلی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں افغان مہاجرین کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادریوں کے فعال کردار کو بھی سراہا۔ ویزہ کے عمل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے پروسیسنگ اور اجراء کے نظام کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں کینیڈا کے تعاون کو سراہتے ہوئے خواتین کے لیے مخصوص وظائف متعارف کرانے کی تجویز بھی دی  تاکہ خواتین کو کینیڈا کی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں۔ چیئرمین سینیٹ نے تجارتی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی طور پر خوشگوار تعلقات رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ