گوجرانوالہ (آئی ایم ایم)گوجرانولہ کے نواحی علاقے تھانہ اروپ کی حدود میں انسانیت سوز واقع پیش آیا،سسرالیوں نے بہو کو زہر دیکر مار ڈالا. گھریلو ناچاقی پر سسر منشاء نے اپنی بہو کو زہریلی گولیاں دی ۔ رپورٹ میں انکشاف ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی.مرحومہ کے بھائی عامر نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دیدی.
ہماری بہن کو اسکا سسر حرام کاری کے لئے مجبور کرتا تھا ،لواحقین نے الزام عائد کر دیا.لواحقین کا الزام ہے کہ اروپ تھانہ کے تفتیشی منور دونوں پارٹیوں میں صلح کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا.