اسلام آباد (آئی ایم ایم)نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی اسپیکر فلپس راموس کی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ سے ملاقات۔امریکن پاکستانی پبلک افییرز کمیٹی کے چئییر مین ڈاکٹر اعجاز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے.ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔
ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے نیویارک اور امریکن پبلک افییر کمیٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا،میٹنگ کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں نرسوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستقبل کے تعاون پر لائحہ عمل تشکیل دینا تھا ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ھے. دوسرے ممالک میں نرسوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہویے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ھے،پاکستان نے نرسنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی زیادہ تعداد کو بھی رجسٹر کیا ہے.
ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے مذید بتایا کہ اسلام آباد میں بحرین حکومت کے تعاون سے سٹیٹ آف آرٹ نرسنگ یونیورسٹی تکمیل کے مراحل میں ھے.صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں ڈپٹی سپیکر مسٹر فلپس راموس نے کہا پاکستان بھر سے مرد اور خواتین نرسسز حاصل کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں.نیویارک میں پاکستانی نرسوں کی ملازمت کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریاستی سطح پر ایک ایم او یو کا ڈرافٹ کرنے پر اتفاق ہوا ھے،ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلیے پر عزم ھے .