خطے کے ممالک کو باہم تجارتی اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا:وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اسلام آباد(آئی یم ایم)وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کو باہم تجارتی اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا جس کے لئے فضائی، ریل اور روڈ کے تینوں ذرائع آمد و رفت میں اضافہ ضروری ہے اور جس کیلئے درست سمت میں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔اس امر کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنی رہائشگاہ پر قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام وسط ایشیائی ریاستوں سے دو طرفہ تجارت اور کاروبار کے فروغ کا خواہا ں ہے اور اس ضمن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں۔عبدالعلیم خان نے قازقستان کے سفیر سے ہونے والی بات چیت کو مفید قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے حالیہ دورہ تاجکستان سے آگاہ کیا جس میں وسط ایشیائی ممالک سے دو طرفہ تجارتی امور میں واضح پیش رفت ہو ئی ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کو 12ملکوں کے ٹریڈ اینڈ لاجسٹک فورم میں شرکت کی دعو ت دی جس کا انعقاد 19اور20جولائی کو قازقستان کے شہر اکتاء میں ہونے جا رہا ہے اور جس میں سینٹرل و جنوبی ایشیا سے 12اہم ممالک شرکت کررہے ہیں۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اپنے وزیر ٹراسپورٹ مارات کرابوف کی طرف سے فورم میں شرکت کا دعوت نامہ دیا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی حکومت پاکستان کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور انشاء اللہ جلد اس ضمن میں عملی پیشرفت کی جائے گی جس کیلئے دونوں ممالک کے مابین مواصلاتی رابطوں میں اضافہ ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان اور قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن کی ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی حوالوں پر بات چیت کی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ