اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024 کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اس عرصہ خواتین ڈرائیونگ سنٹر،فیسیلیٹیشن آن ویل ،ایجو کیشن آن ویل،مکینک آن ویل،ہا ئی وے پیٹرولسمیت چھ مختلف ٹیسٹنگ سینٹرز کا قیام ،آ ن لائن رنیول اور70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھر وں میں جا کر ڈرائیونگ لا ئسنس رینول کی سہولیت مہیا کی گئی،اسی طرح آ ئی ٹی پی تھیم پارک کا قیام،دفتری اوقات میں ٹر یفک کی روانی کو بر قرار رکھنا اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے سمیت متعدد اصلاحات بھی کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے پہلے چھ ماہ کے دوران موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اس عرصہ میںفیسیلیٹیشن آن ویل، ایجو کیشن آن ویل،مکینک آن ویل،ہائی وے پیٹرول،نائیٹ پیٹرول سمیت چھ مختلف ٹیسٹنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا اورآ ن لائن ڈرائیونگ لائسنس رنیول سمیت 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھر وں میں جا کر ڈرائیونگ لا ئسنس رینول کی سہولت مہیا کی گئی ،اسی عرصہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس تھیم پارک کا قیام ،دفتری اوقات میں ٹر یفک کی روانی کو بر قرار رکھنا اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے سمیت متعدد اصلاحات کی گئی،اسلام آبادٹر یفک پولیس نے سال 2024 کے پہلے 6 ماہ میں اسلام آباد کے مختلف نجی / سرکاری سکولوں،اداروں اور ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں ڈرائیونگ لرنرپرمٹ حاصل کرنیوالے شہریوں اورٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق 507ورکشاپس/کلاسز منعقد کی گئیں، جس میں 01لاکھ76ہزار سے زائد شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگا ہی فراہم کی گئی،اسی عرصہ میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر4لاکھ34ہزار7سو46 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جبکہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 951 افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کا اندراج بھی کیا گیا،اسی طرح 68افراد کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے،18پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے اور 50 افراد کو قانونی نوٹس بھی جاری کیے گئے جب کہ 4500گاڑیوں اور 9,485موٹر سائیکلوں کو جان لیوا خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا، اسی طرح غیر قانونی پارکنگ پر 52,471،غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ والی گا ڑیوں کو 36,554،کالے شیشے والی گاڑیوں کو 12,866،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 27,639، اور لوڈنگ پر 16,550، لین وائیلشن پر 12,346،فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی 2,856، بغیر نمبر پلیٹ والی 3,321،زیبرا کراسنگ اور سٹاپ لائن وائلیشن پر 2,330، کم عمر ڈرائیورزکو 922چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران12ہزار4سو63نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے،مدت میعاد پوری ہونے پر 12 ہزار7 سو 16 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی،جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے27 ہزار 3 سو 43 لرنر پرمٹ جاری کیے گئے،اسی طرح ٹریفک پولیس افسران نے مختلف قومی وبین الاقوامی وفود کی آمدورفت،قومی اسمبلی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن وعامہ کی صورتحال ،پی ایس ایل،الیکشن 2024ڈیوٹی سمیت 5ہزار سے زائد ایونٹس میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 14افسران اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے،ٹریفک پولیس افسران نے بہارہ کہوبائی پاس،پارک روڈ، ایران ایو نیو،سہالہ اور روات ٹی کراس سمیت مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو تواتر سے قائم رکھنے کے لئے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیئے،سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ طریقہ سے انجام دہی دوسرے صوبوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں و موٹر سائیکل داخل ہوتے ہیں اور شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنااور ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانا انتہائی مشکل فریضہ ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس دستیاب وسائل میں بہترین کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ