اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کی برطانیہ کے نو منتخب وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو مبارکباد، صدر مملکت نے کہا کہ میں کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے انتخابات میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں.
صدر مملکت آصف علی زرداری نی مزید کہا کہ پاکستان نئی حکومت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے،مجھے امید ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.