وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ.

اسلا م آباد(آئی ایم ایم) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکو مت کے رہا ئشیوں کو صحت کی بہتر سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے G-11 میں زیر تعمیر ہسپتال پو لی کلینک – 2 کو ٹا ئم فریم کے مطابق 2026 ء تک مکمل کیا جا ئے۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں، نر سوں اور پیرامیڈ یکل اسٹا ف کی 353خا لی آ سا میاں قا نون کے مطا بق تین ماہ کے اندر پر کر نے، پو لی کلینک کی29 ڈسپنسر یوں کے معیار اور کا رکر دگی کو بہتر بنا نے، جا پان سے آ نے والی ایم آ ر آ ئی مشین کو نو مبر تک فنکشنل کر نے، دفتری اوقات میں ڈیو ٹی سے غا ئب رہنے والے ڈا کٹروں اور عملے کے خلاف تا دیبی کا رروائی کر نے، ای این ٹی کی چا ر سال سے بے کار پڑ ی مشینوں کو فنکشنل کرنے اور ادویات کی تقسیم کا پلان تیار کر کے دینے کی ہدا یت کی ہے۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات پو لی کلینک ہسپتال کے لئے تشکیل دی گئی معا ئنہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد دی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پو لی کلینک ہسپتا ل کے خلا ف بے شما ر شکا یات کا جا ئزہ لینے کے لئے گز شتہ روز سینئر ایڈوائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں رجسٹرار محمد ثا قب خان اور کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم ہسپتا ل بھیجی تھی۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے دورہ کے دوران مر یضوں اور ان کے لوا حقین کی شکا یات سنیں اور مو قع پر ہی انتظا میہ کو ہدا یات جا ری کیں۔ وفاقی محتسب کی ٹیم ہسپتال پہنچی تو استقبا لیہ پر پر چی بنا نے کے لئے صر ف ایک کاؤنٹر کلر ک مو جود تھا اور خوا تین مر یضوں کی قطا رلگی ہو ئی تھی جو تقر یباً ڈیڑھ دو گھنٹے سے پرچی لینے کا انتظا ر کر رہی تھیں جب کہ دوسرا کا ؤ نٹر خا لی پڑا تھا جس پر متعین کلر ک کو تلا ش کیا گیا تو پتہ چلاکہ وہ اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں کا ؤ نٹر سے غائب تھا۔ ٹیم یو را لو جی کے شعبہ میں پہنچی تو ڈا کٹر عملے کے ایک فرد کے ساتھ دروازہ لاک کر کے پیز ہ کھا نے میں مصروف تھا اور مر یض با ہر شد ید گر می و حبس میں انتظا ر کر رہے تھے۔ ٹیم نے انتظا میہ کو ڈ یو ٹی سے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلا ف تا دیبی کارروائی کر نے اور استقبا لیہ پر تین کا ؤ نٹر کھولنے کی ہدا یت کی۔ وفاقی محتسب کی ٹیم ہسپتا ل پہنچی تو ہسپتا ل کی نر سز اپنے مسا ئل کے لئے جمع ہوگئیں۔ ٹیم نے ان کے مسا ئل تفصیل سے سننے کے بعد ان کے حل کے لئے انتظا میہ کو ہدا یات دیں۔ انتظا میہ کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ اعزازیہ دیتے وقت نر سز کو سب سے پہلی تر جیح دی جا ئے۔ ٹیم کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ G-11 میں 400 بستروں کے ہسپتا ل پولی کلینک 2- کی تعمیر کا کام شر وع ہے۔ وفاقی محتسب نے پو لی کلینک 2- کو منصو بے کے مطابق 2026 ء تک مکمل کر نے کی ہدا یت کی ہے۔ ٹیم کو شو گر کی ایک مر یضہ نے بتا یا کہ اسے ڈیڑ ھ ماہ سے شو گر کی نہ دوائی مل رہی ہے اور نہ ہی ٹیسٹ ہو رہا ہے۔ متعدد مریضوں نے ادویات نہ ملنے کی شکایات کیں جس پر وفاقی محتسب نے ادویات کی خر ید اور تقسیم کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ