اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔3 کاروائیوں میں 13 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے گئے پارسل سے 185 گرام ہیروئن برآمد۔حیات آباد پشاور میں 2 ملزمان سے 4.8 کلو چرس برآمد۔آر سی ڈی روڈ حب میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔