پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرز پر ڈبل ٹیکس واپس لینے پر چیئرمین اوگرا اور دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں نے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرز پر ڈبل ٹیکس واپس لینے پر چیئرمین اوگرا، ڈی جی اور ایف بی آر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ ٹیکس ہم پہلے سے ادا کر رہے ہیں اور کوئی بھی ٹیکس دو بار وصول نہیں کیا جا سکتا،چیئرمین سمیع خان نے اپنے مفادات کی خاطر ڈیلرز کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی ہےجس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں،عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود ساختہ چیئرمین محمد سمع خان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کیا،آئندہ بھی حکومت کیساتھ ملکر ڈیلرز کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری انجینئر خواجہ عاطف احمد، نعمان بٹ، محمد ظہیر احمد پراچہ،میاں امجد شاہ، حسین شاہ اور ہمایوں شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے پیٹرول کے کاروبار سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جارہی تھیں،یہ ایک ریگولیٹ کاروبار ہے جس میں ڈیلرز کا مارجن آتھ روپے 64 پیسے ہیں جس میں ہمارے تمام اخراجات شامل ہیں اور اسی میں سے ہمارا 12 فیصد ٹیکس بھی کٹتاہے، وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرز پر 0.5 فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا جو کہ غلط فہمی کے باعث لگایا گیا کیونکہ یہ ٹیکس ہم پہلے سے ادا کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کوئی بھی ٹیکس دو بار وصول نہیں کیا جا سکتا،ہم نے اس نقطے کو ارباب اختیار کے سامنے رکھا اور ہم انکے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس نقطے کو سمجھا اور ایف بی آر نے یہ اضافی ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ ملی ہے یہ چھوٹ نہیں بلکہ ڈبل ٹیکس تھا جسے واپس لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھنے سے ہماری آمدن بڑھنے کے بجائے کم ہو جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ محمد سمیع خان خود ساختہ چیئرمین ہیں اور انہوں نےکسی مشاورت کے بغیر ہڑتال کا اعلان کیا جبکہ ہم نے اس ہڑتال سے لا تعلقی کا اظہار کیا یہی وجہ ہے کہ یہ ہڑتال بری طرح ناکام ہوئی ہے اور چند ایک پیٹرول پمپس کے علاوہ ملک بھر میں زیادہ تر پیٹرول پمپس کھلے رہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مزاکرات کئے جاتے ہیں جبکہ ہڑتال آخری آپشن ہوتا ہے چیئرمین سمیع خان نے اپنے مفادات کی خاطر ڈیلرز کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی ہےجس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ