وزیر اعظم کی کوارڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے زرعی اثرات کو کم کرنے کے لیے کسانوں کے لئیے ٹی وی چینل شروع کرنے کا کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ چینل کا مقصد کسانوں کو موسمیاتی موافقت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لیے احتیاتی تدابیر اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیئے جانے کا ارادہ ہے جس کے تحت چھ علاقائی زبانوں بشمول پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور ہندکو میں پروگرام نشر کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ متوقہ متاثرین کو بر وقت قدرتی آفات کے بارے میں باخبر کیا جاسکے۔ رومینہ خورشید نے کہا کہ اطلات کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کے لئیے صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔کوآرڈینیٹر نے کہا کہ انہوں نے ایک نجی چینل کی انتظامیہ سے بھی بات کی ہے کہ وہ میڈیا کی رہنمائی کریں اور حکومت کےموسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے لئیے گئیے اقدامات و پیغامات کو کسانوں تک پہنچانے میں ھماری آواز بنیں۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی کوریج اور موسمیاتی صحافت کے دائرہ کار کو بڑھا نے کے لئیے میڈیا ہاؤسز کی پیشہ وارانہ ترجیہات کو از سرے نو ترتیب دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو تحفظ ماحولیات سے متعلق چیلنجوں سے ہم آہنگ ہونے کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم کے انتباہات پہلے سے جاری کر دیے جائیں گے تاکہ کسانوں کو موسم سے متعلق منفی اثرات کے خلاف پیشگی اقدامات کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ ٹی وی چینل ایسے اقدامات کو بھی پیش کرے گا جن کا مقصد پائیدار طریقوں کے ذریعے خواتین کی آمدنی بڑھانے کی صلاحیتوں کو مظبوط کرنا، زرعی معیشت کی بہتری کے لیئے بااختیار بنانا اور ماحولیاتی استحکام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو ذرائع ابلاغ کی طاقت سے فائدہ اٹھاکر موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف صلاحیت پیدا کرنے کے لیے ضروری علم اور آلات سے بااختیار بنانا چاہتی ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ موسمیاتی تبدیلی کے متعلقہ محکموں کی میڈیا ٹیمیں اور نئےٹی وی کی نشریات کسان برادری پر موسموں کیوجہ سے پڑنے والے سماجی و اقتصادی اثرات کے تحفظ کے لیے ہماری کوششوں کو تقویت دیں گی۔وزیر اعظم کی معاون نے جون میں گلوبل وارمنگ اور گرمی کی لہروں پر بلائے گئے اجلاسوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی تھی کہ وہ سرکاری میڈیا سیکشنز کو مضبوط بنانے کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب اور شمالی علاقوں میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے پہلے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے میڈیا کو فعال بنانے کے لئیے ضروری ہدایات بھی جاری کی ھیں.انھوں نے امید ظاہر کی کہ ٹی وی چینل کا قیام پاکستان میں مذید موسمیاتی صلاحیت پیدا کرنے اور خوشحال زرعی شعبے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ