وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ.وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اے این ایف کا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا.وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے استقبال کیا. وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی.

محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا.وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا.نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔سرکاری و نجی یونیورسٹیز، کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصا آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جائے گی.اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا .

وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہو گا،صوبوں کے وزراء ایکسائز اور آئی جیز پولیس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی.منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب.وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت.منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دئیے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اپنے بچوں کے لیے سب نے پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہو گا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی ۔ افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی.وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے لان میں پودا لگایا.وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ