اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سلام ائیر کی اسلام آباد کے لئے افتتاحی پرواز آسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی .پرواز OV 563 الصبح 2 بجکر 55 منٹ پر آسلام آباد پہنچی.مسقط سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پر 203 افراد سوار تھے.سلام ائیر کی اسلام آباد پہنچنے والی افتتاحی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا.اس موقع پر مختصر کیک کٹنگ تقریب ہوئی جس میں اومانی سفیر اور سی او او/ائیرپورٹ مینیجر نے شرکت کی.تقریب میں سلام ائیر انتظامیہ اور مینزیز (آر اے ایس) کے نمائندے بھی موجود تھے.بعد ازاں پرواز OV564 201 مسافروں کو لے کر صبح 4 بجے مسقط روانہ ہوئی.سلام ائیر ہفتہ میں پانچ اسلام آباد – مسقط فلائیٹس چلائے گی