دیوسائی کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے: رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد (آئی ایم ایم) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے دیوسائی نیشنل پارک کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور وہاں موجودکچرے کو ٹھکانے لگانے کے انتظام کی موثرحکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سابق سینیٹر اور سفیر (اعزازی) وائلڈ لائف سردار محمد جمال خان لغاری سے ملاقات کے دوران، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے دیوسائی نیشنل پارک کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں سیاحوں کی جانب سے پھیلایا جانے والا ٹھوس کچرا، مویشیوں کی زیادہ چرائی، اور پارک کے مناسب انتظام کے لیے ناکافی وسائل شامل ہیں۔.
انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دے کر کہا کہ کچرے کے انتظام کے جامع منصوبے کی کمی کی وجہ سے پارک کا ماحولیاتی نظام خطرے میں ہے اور دیوسائی نیشنل پارک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کی مضبوط حکمت عملی اختیار کریں۔
رومینہ خورشید عالم نے مزید کہا کہ کچرا ٹھکانے لگانے کے انتظام کی ایک مکمل منصوبہ بندی نہ صرف پارک کی حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرے گی بلکہ پائیدار سیاحت کو بھی فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی معاونت بھی کرے گی۔
انہوں نے اس ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پارک میں ڈسپوزایبل پلاسٹک کی اشیا پر پابندی لگانے اور سیاحوں میں شعور پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔
سردار محمد جمال خان لغاری نے کوآرڈینیٹر کو دیوسائی نیشنل پارک کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا، بکروالوں کے مسئلے سے نمٹنے کی اہمیت اور دیوسائی نیشنل پارک کے جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام پر ان کے اثرات پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پارک میں سیاحوں کی آمد سے کافی آمدنی حاصل ہوتی ہے، پارک کی آمدنی کا صرف 25% ڈویژنل فارسٹ آفیسر (DFO) کے اختیار میں ہے۔ پارک کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے، ڈی ایف او کو اخراجات کوبہتربنانے اور سالانہ روڈ میپ تیار کرنے کے لیے مزید خود مختاری دی جانی چاہیے۔
سردار محمد جمال خان لغاری نے چلم سے سدپارہ چیک پوسٹ تک سڑک کی دیکھ بھال شروع کرنے، دیوسائی میں خصوصی ماہانہ راشن پیکج فی پوسٹ فراہم کرنے، گرمیوں اور سردیوں دونوں کے لیے مناسب نئی یونیفارم، دیوسائی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے عملے کی تعداد بڑھانے، ضروری ہتھیاروں کی فراہمی، نگرانی اور غیر قانونی شکار کے خلاف کوششوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے پی او ایل (POL) کی معاونت پر زور دیا۔
انہوں نے شیوسر جھیل کے قریب چلم چیک پوسٹ کو منتقل کرنے اور سدپارہ چیک پوسٹ کو علی ملک ٹاپ پر منتقل کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحوں کی رسائی اور سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔مزید برآں انہوں نے سیاحوں کے تجربے کو فروغ دینے کے لیے دیوسائی نیشنل پارک کے داخلی دروازے پر ویلکم گیٹس لگانے کی سفارش کی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ