اسلام آباد (آئی ایم ایم ) جرمن تنظیم ایف ای ایس کے ڈیسک آفیسربرائے جنوبی ایشیاء مارٹن میڈر،کنٹری ڈائریکٹرفلیکس کولبٹز،پروگرام آفیسرعبداللہ دایونے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے مرکزی دفترکا دورہ کیا،اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین عبدالرحمان عاصی،وائس چیئرمین سید اعجازحسین بخاری،چوہدری بلال،اسدالرحمان عاصی،حاجی مشتاق احمد شاہد،وارث دلیپ سمیت دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،اس موقع پرپاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، عبدالرحمان عاصی و دیگر عہدیداران نے کہا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن کا ایف ای ایس کے ساتھ درینہ تعلق ہے اور ماضی میں دونوں تنظیموں نے مل کر پاکستان کی مزدور تحریک کے لیے مثبت اندازمیں کام کیا ہے اور مزدوروں کے مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ تمام مسائل کو حل بھی کیا جس سے آج مزدوروں میں شعورکے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں ترقی ہوئی ہے،پاکستان ورکرزفیڈریشن نے ہمیشہ مزدوروں کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور آئندہ بھی مزدوروں کی بہتری کے لیے جدوجہدجاری رکھیں گے،انھوں نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایف ای ایس کو چندغیر نمائندہ لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں،ہم مستقبل میں ایف ای ایس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور مزدوروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی،میٹنگ میں ایف ای ایس کے مارٹن میڈر،کنٹری ڈائریکٹرفلیکس کولبٹزنے پاکستان ورکرزفیڈریشن کی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پی ڈبلیو ایف میں پہلی مرتبہ جمہوری طریقے سے نمائندوں کا انتخاب ہوا ہے اور موجودہ قیادت مخلص اور ایماندارہے،ہمیں خوشی محسوس ہوگی کہ ہم پاکستان ورکرزفیڈریشن کے ساتھ مل کر مستقبل میں کام کریں،پاکستان کے مزدوروں کو مسائل کا سامنا ہے اور اس پر کام کرنے کی اشدضرورت ہے،ایف ای ایس کا مقصد پاکستان کی مزدورتحریک کومضبوط کرنا ہے جس سے مزدوروں میں خوشحالی آئے گی۔