گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)مرکزی صدر وومن ونگ کنول شوذب کی کال پر صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب شہناز خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصباح ظفر کی ہدایت پر بشری بی بی عدت کیس کی سماعت کے موقع پرگوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون اور دیگر شہروں سے عہدیداران خواتین بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں۔
اس موقع پرصدر وومن ونگ ، ضلع گوجرانوالہ نیئر مرتضیٰ لون، انور سلطانہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ(جوائنٹ سیکریٹری عنصر فائز ، سیکرٹری اطلاعات ،نادیہ بتول و دیگر شہروں کی خواتین شامل تھیں ۔ پی ٹی آئی کی خواتین نے مرکزی صدر وومن ونگ محترمہ کنول شوذب کی قیادت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نعرے لگائے خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شرم کرو ،حیا ء کرو بشریٰ بی بی کو رہا کرو، یا اللہ یا رسول بشری بی بی بے قصور ، اپنی مائوں بہنوں کی تذلیل بند کرو و دیگر نعرے درج تھے۔
اس موقع پر ہائی کورٹ کے باہر مرکزی صدر وومن ونگ کنول شوذب کی کال پر صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب شہناز خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصباح ظفر، نیئر مرتضیٰ لون نے پی ٹی آئی کی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدت کیس انسانی تاریخ کا سب سے بھونڈا، بیہودہ اور ایک گھٹیا مقدمہ ہے جس کے ذریعے انصاف کے پورے نظام اور فلسفے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ سلطنت شریفیہ زرداریہ کا یہ وطیرہ ہے کہ سب کی پگڑیاں اچھالنی ہیںبشری بی بی عدت کیس ایک خاتون کا معاملہ نہیں پورے ملک کی خواتین کی عفت کا معاملہ ہے۔اس سارے بیہودہ تماشے کا مقصد عمران خان اور ان کی وفاشعار اہلیہ کو ناحق قید میں رکھنا اور انصاف کے بنیادی حق سے محروم کرنا ہے جس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔