انسانی سمگلنگ میں ملوث عدالتی اشتہاری گرفتار .عدالتی اشتہاری خرم شہزاد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا .ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے.ملزم نے شہری کو لتھونیا کا ورک ویزہ فراہم کرنےکے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی.ملزم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا.ملزم کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج ہوا تھا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .