اسلام آباد (آئی ایم ایم) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو آزاد جموں و کشمیر کونسل میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور اس سے منسلک محکموں کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری سمیت وزارت، آزاد جموں و کشمیر کونسل اور جی بی کونسل کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی مجوزہ سفارشات پر غور و خوض کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو پیش کرنے کے لیے سفارشات کو ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دیں۔