جرمنی کے پارلیمانی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان کثیر جہتی دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔انہوں نے پائیدار ترقی کے اہدف کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی، ثقافتی، اقتصادی اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین موجودہ دوطرفہ پارلیمانی و سفارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی مفادات کیلئے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پارلیمانی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کیلئے پارلیمانی دوستی گروپوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت زور دیا۔
دوطرفہ اور یورپی تناظر میں تجارتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول اور دوست ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفد کے اراکین نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور جرمنی اور اس کی عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کے اظہار پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کو ایک اہم علاقائی اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے اور پارلیمانی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جرمن وفد جرمنی کی پارلیمنٹ کے اراکین مسٹر مائیکل مولر، مسٹر کرسٹوف شمڈ اور محترمہ ڈیریا ترک ناچبور کے علاؤہ جرمنی کے پارلیمانی حکام شامل تھے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ