عوام، کسان اور زمیندار کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 05 جولائی 2024ء سے جاری ہڑتال کوجزوی طور پر ختم کر رہے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (آئی ایم ایم) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام، کسان اور زمیندار کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 05 جولائی 2024ء سے جاری ہڑتال کوجزوی طور پر ختم کر رہے ہیںاور پھل اور سبزیوں سمیت فیش ایبل اشیاءکی ترسیل 12 جولائی سے شروع کر رہے ہیںتاہم کوئلہ، گرومائٹ،ماربل آئسکریپ سمیت دیگر اشیاء کی ترسیل بند رہے گی، حکومت اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت سے فیصلے کرے.

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں نائب صدر ظاہر شاہ یوسفزئی،بابو ضیاء الحق،رہیسانی چیئرمین منی مزدا ٹرک اسیسوسی ایشن بلوچستان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی نور محمد شاہوانی کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے گزشتہ برساسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر جلد بازی اور عجلت میں ایکسل لوڈ قانون کا اطلاق کر دیا تھا جس سے ٹرانسپورٹرز سمیت کسان، زمیندار، بزنس مین سب پریشانی کا شکار ہو گئے انہی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے اس قانون کیخلاف پانچ جولائی 2024 سے ہڑتال کر رکھی ہے،جس سے نہ صرف پھل اور سبزیوں کی ترسیل رکی ہوئی ہے بلکہ کوئلہ، گرومائٹ اور ماربل آئسکریپ کی ترسیل بھی نہیں ہو رہی ہے،اس دوران ہم نے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور انہیں کڈشات اور تحفظات سے آگاہ کیا جن کو انہوں نے جائز قرار دیا ان میں سے چھوٹے مسائل کسی حد تک حل ہو گئے ہیں جبکہ ایکسل لوڈ کا مسئلہ بھی حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.

عوامی مشکلات کے پیش نظر بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے 12 جولائی سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل جزوی طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کوئلہ، گرومائٹ،ماربل آئسکریپ سمیت دیگر اشیاء کی ترسیل بند رہے گی اور اسکا فیصلہ کوئٹہ میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ