شاہراہیں قومی اثاثہ ہیں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدات این ایچ اے کا اجلاس

اسلام آباد(آئی ایم ایم)سیالکوٹA سے راولپنڈی کی موٹروے کو دو طرفہ4کی بجائے 6لین میں تعمیر کا جائزہ لیں تاکہ آج کی نہیں بلکہ آئندہ50 برسوں کی ضروریات کو سامنے رکھا جا سکے، اسی طرح تمام موٹرویز پر گاڑیوں کے کسی بیرئیر یا رکاوٹ کے بغیر گزرنے کے میکنزم پر عمل کیا جائے جس کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے عوام الناس کو آگاہی دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات،نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں بلوچستان،سندھ اور گلگت بلتستان سمیت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر رفتار کار کا جائزہ لیا گیا۔و فاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این ایچ اے اپنے تمام تعمیراتی منصوبوں پر لائیو کیمرے لگائے تاکہ کہیں بھی ان منصوبوں کی کسی وقت بھی مانیٹرنگ کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہیں اور موٹرویز ہمارا قومی اثاثہ ہیں لہذا انہیں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر ہی بنایا جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح دینا ہوگی جس سے ملک کو معاشی لحاظ سے بھی فائدہ ہو سکے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں 150ارب روپے کی لاگت کی شاہراہ این 25کی مرحلہ وار تعمیر عمل میں لائی جائے اور این ایچ اے شاہراہوں کی مرمت کے منصوبوں کی تھرڈ پارٹی ایویلیو ایشن کو یقینی بنائے تاکہ سرکاری رقوم کا ضیاع نہ ہو سکے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان حکومت سے ذرائع مواصلات کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے رابطہ کریں، اسی طرح ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے جس کے لئے فوری کام شروع ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک سے منسلک شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے اپنے منصوبے ڈیش بورڈ میں شامل کرے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اس اعلیٰ سطحی اجلا س میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ ہمیں مستقبل میں سینٹرل ایشیا کے ممالک تک رسائی کے لئے کم سے کم طویل راستے کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائیں۔ اجلاس کو وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سینئر افسران کی طرف سے مختلف جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور بعض ضروری امور سمیت اہم فیصلوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ