کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں کو آگ لگ گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی، آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، عمارت سے لوگوں کو نکالنےکی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک باؤزرمو قع پر موجود ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت سے ایک شخص کو جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عائشہ منزل پر فرنیچر کی دکان اور بلڈنگ میں آگ لگنےکا نوٹس لے لیا ہے۔
گورنر سندھ نے بلڈنگ کے اندر موجود افراد کا بحفاظت انخلا یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔
گورنر نےکمشنر کراچی کو ہدایت کی ہےکہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، ورلڈ ایڈز ڈے کی مناسبت سے آگاہی پروگرام کا انعقاد
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ آگ بجھانےکے لیے فائر بریگیڈکا عملہ موجود ہے، عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، فائر سیفٹی کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
میئرکراچی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری کوشش ہے کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکیں۔