راولپنڈی(آئی ایم ایم) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے گھر آمد.صدر مملکت کی شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے والد سے ملاقات اور اظہار افسوس کیا.صدر مملکت کا شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ، فاتحہ خوانی کی شہید محمد اسامہ بن ارشد گُزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے.صدر مملکت نے شہید کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور وطن کیلئے خدمات کو بھی سراہا.صدر مملکت نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا .صدر مملکت کی شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.