مخصوص نشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں عدم استحکام کا باعث بنے گا،انجم عقیل خان

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک میں عدم استحکام کا باعث بنے گا،سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرنے کے بجائے اس طرح کے فیصلے کرے گی تو آئین اور قانون کہاں جائینگے،عدالتوں کے جلد فیصلوں پر احتراز نہیں البتہ فیصلوں میں آئین اور قانون کو ضرور مدنظر رکھا جانا چاہیئے،عدالت نےپی ٹی آئیکو وہ دیا جو اس نے مانگا ہی نہیں، حکومت آئین شکنی نہیں کرے گی اور وہ آئین اور قانون کی پاسداری کرے گی،پی ٹی آئی کے پونے چار سالی دور کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے.

انجم عقیل خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ ہر آزاد رکن اسمبلی تین دن کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گا، اب جب رکن اسمبلی سنی تحریک میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں توعدالت کا انہیں پی ٹی آئی کے اراکین ڈیکلیئر کرنا سوالیہ نشان ہےحالانکہ پی ٹی آئی اس کیس میں فریق ہی نہیں تھی، عدالت نے پی ٹی آئی کو وہ کچھ دیدیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، کیس سنی تحریک کا تھا اور فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے،یہ فیصلہ کس قانون کے تحت دیا گیا قوم کو سمجھ نہیں آ رہی ہے،اس فیصلے سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوگا.

عوام توقع کر رہی تھی کہ بہتر فیصلہ آئے گا جس سے ملک میں استحکام پیدا ہو گا مگر بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا،عدالتی فیصلوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پرے گا، حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی،2013 ء میں ملک ترقی کر رہا تھا مگر پھر 2017 ء میں اس ترقی کو روک دیدیا گیا،یہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ سیاسی قوتوں یکجا نہیں ہور ہیںہیںتاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق سیکھا ہےاور اب وہ سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں کیونکہ جب تک ملی یکجہتی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کر سکے گا،انجم قیل خان نے واضح کیا کہ حکومت آئین شکنی نہیں کرے گی اور وہ آئین اور قانون کی پاسداری کرے گی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ