عاشورہ ہمیں عظیم مقاصد کی خاطر بڑی قربانیاں دینے کا درس دیتا ہے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد( آئی ایم ایم) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہادتِ سیدنا امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے عظیم اور آفاقی درس کا باعث ہے اور یہ واقعہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور حق بات کہنے کاعملی طور پر ہمت اور حوصلہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے کربلا میں جرأت و شجاعت کی وہ تاریخ رقم کی جس پر انسانیت ہمیشہ فخرکرتی رہے گی کیونکہ اسوہ حضرت امام حسین ؓ ہر کسی کے لئے مشعل راہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ عاشورہ ہمیں سکھاتاہے کہ عظیم مقاصد کی خاطر قربانیاں بھی بڑی دینا پڑتی ہیں اورہمیں آج کے دن باہمی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کاعہد کرنا ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسوہ امام حسین ؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔

دریں اثناء استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد، ایم پی اے وجنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے بھی اہل بیعت کے حضور ہدیہ سلام پیش کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ہمیں شہدائے کربلا کی قربانیوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ خانوادہ رسول کا اپنی زندگیوں کو اسلام کی بقا کے لئے قربان کرنا رضائے الہٰی کے حصول کی بہترین اور روشن مثال ہے۔ صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان نے شہدائے کرب و بلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں مشرف با شہادت ہو کر انسانیت کو سرخرو کیا ہے۔انسانیت آج بھی خاندان رسالت مآب کی قربانیوں کے سامنے سر نگوں ہے۔ جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ بلا شبہ ”اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ”کا فلسفہ ہماری عملی زندگی کو بہتری کے لئے ابدی رہنمائی کرتا ہے جبکہ واقعہ کربلا سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ اللہ کی رضا پر راضی ہونا ہی اصل بندگی ہے۔مرکزی ایڈشنل جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت ہمیشہ نواسہ رسول کی اسلام کیلئے لازوال قربانی کی قرض خواہ رہے گی۔ سبط نبی کے طرز زندگی کو اپنا کر ہم راہ حق پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم سب کو اخوت، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کوفروغ دینا ہوگاتا کہ ہم ملک میں نظام امن قائم کر سکیں۔

تازہ ترین

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

تجارتی، صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے آئی سی سی آئی-پاکستان چیمبر کوریا کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

October 23, 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ