ا ہل بیت اطہار سے محبت ایمان ھے شہدا کربلا نے دین اسلام کیلئے تاریخ ساز قربانیاں دیں،ہمیں واقعہ کربلا کے آفاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا،پیرسید فدا حسین شاہ

گوجرانوالہ (آئی ایم ایم)جماعت اہلسنت کے نامور خطیب پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی نے کہا ہے کہ ا ہل بیت اطہار سے محبت ایمان ھے شہدا کربلا نے دین اسلام کیلئے تاریخ ساز قربانیاں دیں،ہمیں واقعہ کربلا کے آفاقی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جا مع مسجد گلزار مدینہ راہوالی میں منعقدہ پیغام سید نا امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پروفیسر حافظ محمد شبیر حسین چشتی،علامہ قاری محمد امین چشتی،حافظ محمد عطالمصطفیٰ جمیل چشتی،قاری محمد ضیاء المرتضیٰ چشتی،ممتاز سیاسی سماجی شخصیت خالد پرویز بلو بٹ ،خرم حمید بٹ، حافظ اشرف رضا قاری امجد طاھری علامہ ظفر عظیمی ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،ڈاکٹر عبدالرشید انصاری ،علامہ قاری فیاض احمد فیاضی ، خالد شریف ، محمد اصغر بٹ محمد اکبر بیگ حاجی ارشد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں شجاعت و بہادری اور صبر و استقامت کی عظیم تاریخ رقم کرکے نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین نے ثابت کردیا کہ حق و صداقت،اعلی انسانی اقدار کے تحفظ اور دین کی سربلندی کیلئے بڑی قربانی پیش کی جاسکتی ہے مگر باطل کے آگے سرنگوں ہونا مردان حق کا شیوہ نہیں۔تاجدار کربلا نے کثرت کو نہیں حق و سچ کو معیار بنا کر قیامت تک کیلئے حق و باطل کا فرق واضح کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار سے محبت ایمان کامل کی علامت ھے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسان اپنی زندگی بہتر بناسکتا ھے حالات کو بہتر بنانے کیلئے حسینی کردار کو ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر علامہ مولانا محمد حنیف چشتی کے ادارہ جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی کے طلباء کو امتحان میں نمایاں پوزیشنیں لینے پر انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت

October 23, 2024

فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس سندھ میں قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات

October 23, 2024

کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والے مسافر کو اس کے ائیرپورٹ میں رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء واپس لوٹا دی گئیں

October 22, 2024

لوک ورثہ کا سالانہ’’لوک میلہ‘‘نومبر 2024 میں منعقد کرنے کا اعلان

October 22, 2024

ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ