اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے زور دیا ہے کہ دفتر خارجہ حیدرآباد کے تین لڑکوں کاشف حسین، فراز خان اور شہروز خان کی تلاش اور بازیابی کے لئے سفارت کار چینلز کو بروئے کار لائے۔
مذکورہ نوجوان تھائی لینڈ گئے تھے، جہاں سے انہیں مبینہ طور پر میانمار لے جایا گیا تھا اور یرغمال بنایا گیا تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مغوی نوجوانوں کےخاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی مذکورہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائے گی۔