وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے فرانس کے سفیر نیکولس گیلے کی ملاقات، تجارت میں ا ضافے پرگفتگو

اسلام آباد(آئی ایم ایم)چین کے سفیر ژیانگ زوڈنگ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اعلیٰ سطحی بریفنگ دی گئی جس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین سے پاکستان میں “میچ میکنگ انڈسٹری”کے تحت صنعتوں کے قیام کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں 7بڑے شعبے طبی آلات، پلاسٹک کی صنعت،ٹیکسٹائل، لیدر، خوردنی گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ شامل ہیں۔چین کے سفیر ژیانگ زوڈنگ اور چینی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید چینی کمپنیوں کو پاکستان آنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے یقین دلایا کہ چینی بھائی ہمارے مہمان ہوں گے اور اُن کی فول پروف سکیور ٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے چین کے سفیر کی بریفنگ سیشن میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین سمیت 124ملکوں کے سرمایہ کاروں کو بزنس ویزہ کی سہولت دے رہا ہے۔ چین کے سفیر ژیانگ زوڈنگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چین سے بزنس ادارے پاکستان میں کاروبار کے فروغ میں مکمل حصہ لیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی،برادرانہ تعلقات اور سرمایہ کاری ہمیشہ پاکستان کے لئے اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاک چین سرمایہ کاری کا چیلنج بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارت تجارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس میں بھرپور کارکردگی کو یقینی بنائیں گے۔ چین کے سفیر کے ہمراہ کمرشل منسٹر، قونصلر، سیکنڈ سیکرٹری اور دیگر چینی حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نیکولس گیلے نے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور تجارتی امور پر بات چیت کی۔اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کراچی سے سکھر اور پشاورتک موٹروے کے ساتھ چین اور وسط ایشیائی ریاستوں تک”روڈ نیٹ ورک”پر کام ہو ر ہا ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے لحاظ سے یورپی ممالک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے خسارے کے بوجھ والے اداروں کی پرائیویٹائزیشن کی جار ہی ہے جبکہ نجکاری والے سارے اداروں میں منافع کمانے اور بہتر سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔فرانس کے سفیر نیکولس گیلے نے فرانس کے نیشنل ڈے کے استقبالیے میں شرکت پر وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے اظہار تشکرکرتے ہوئے انہیں فرانس کے دورے اور وہاں کی بزنس ایسوسی ایشن سے ملاقات کی دعوت دی۔نیکولس گیلے نے فرانس کی طرف سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں شراکت میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے مابین تجارتی حجم میں اضافے اور دیگر اہم تجاویز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی