انسانی سمگلنگ، انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائی.ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ .چھاپہ مار کاروائی تانگی روڈ چارسدہ میں واقع ٹریول ایجنسی پر کی گئی .چھاپہ مار کاروائی میں ایجنسی کا مالک محمد صریر گرفتار.ملزم ویزا فراڈ میں ملوث پایا گیا.ملزم بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا.چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 11 عدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد .ملزم پاسپورٹ کی موجودگی کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہ کر سکا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .