خواتین کھلاڑی ہمارے ملک کا فخر اور نئی نسل کے لیئے مشعل راہ ہیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پیر کو اسلام آباد میں صوبے کی دو بہترین خواتین کھلاڑیوں، ثمر خان اور کرشمہ علی نے ملاقات کی۔ملاقات میں خواتین کو علاقائی سطح پر کھیلوں میں درپیش مختلف چیلنجز اور کھیلوں میں ترقی کی ضروریات پر بات چیت کی گئی واضح رہے کہ ثمر خان عالمی سطح پر ایکسٹریم اسپورٹس میں پیشہ ورانہ انداز اور قراقرم ہائی وے اور بیافو گلیشر پر سائیکل چلانے والی پہلی خاتون کی طور پر شہرت کی حامل ہیں جبکہ کرشمہ علی فٹبال کی ایک محنتی کھلاڑی ہیں جنہوں نے چترال سے پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس میں نمائندگی دینے والی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ دونوں کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات اور سرپرستی کی صورت میں ملنے والی پزیرائی کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے دونوں کھلاڑیوں کو اپنی بے لوث حمایت اور خیبر پختونخوا میں تمام اسپورٹس مین اور اسپورٹس وومنز کے سفیر بننے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے صوبے میں موجودہ انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی میں حائل ان تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں مکمل حمایت کی یقین دھانی کرائی جو خواتین کی کھیلوں میں شرکت کو روکنے کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور کے موقع پر صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک نمائندہ وفد کی ملاقات کرائی گئی جسکا مقصد کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر خواتین کے لیے اسپورٹس فیسلیٹیز اور مواقع کو بہتر بنانے کے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے ، خواتین کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ